: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لندن،31ڈسمبر(ایجنسی) دفاتر میں 8 گھنٹے مسلسل بیٹھا رہنا صحت کے لیے نہایت مضر ہوتا ہے لیکن اب ماہرین نے ان اثرات کو زائل کرنے کے لیے مشورہ دیا ہے کہ اگر ممکن ہوتو ہر گھنٹے اپنی نشست سے اٹھ کر 5 منٹ واک ضرور کریں-
سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ دن میں کام روک کر کئی بار کھڑے ہونے اور چلنے پھرنے سے کام کا دباؤ زائل ہوتا ہے ، مزاج اچھا اور توانائی بڑھتی ہے، ان چھوٹے چھوٹے کاموں کے اثرات دن بھر رہتے ہیں اور ان سے بھوک کم کرنے میں مدد بھی ملتی ہے۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق دفتری امور میں لوگ بہت دیر تک بیٹھے رہتے ہیں جس سے ذیابیطس، ڈپریشن، موٹاپا اور دیگر خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ اس کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین نے 30 افراد پر نشست و برخاست کے تین ماڈلز (طریقوں) کا مطالعہ کیا۔
پہلے گروپ میں
ایسے لوگ تھے جو ضروری حاجت کے علاوہ کسی اور کام کے لیے نہیں اٹھتے تھے۔ دوسرے گروپ کو دن کی شروعات میں ٹریڈ مِل یا باغ وغیرہ میں قدرے تیز واک کرائی گئی۔ تیسرے گروپ میں شریک تمام افراد کو ہر گھنٹے بعد 5 منٹ کی واک کرائی گئی یعنی رضاکاروں نے ڈیوٹی کے دوران 6 مرتبہ چہل قدمی کی۔ اس دوران شریک افراد کے ہارمون کی سطح نوٹ کرتے ہوئے ان سے کہا گیا کہ وہ پورا دن اپنا موڈ، توانائی ، تھکاوٹ اور بھوک کی تفصیل بھی دیتے رہیں۔
ماہرین حیران رہ گئے کہ جنہوں نے کام کے دوران چہل قدمی کی تھی ان کی کارکردگی صبح کی واک کرنے والوں کے مقابلے میں بہت اچھی تھی۔ سارے شرکا نے کام کے دوران چہل قدمی کو توانائی اور کام کی لگن، بہتر موڈ اور کم تھکاوٹ کی وجہ قرار دیا جب کہ کچھ نے کہا کہ اس سے بھوک بھی کم لگتی ہے۔ شرکا کے مطابق پانچ پانچ منٹ کی چہل قدمی کے اثرات پورے دن برقرار رہے۔